ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور ساحل پر سال کے آخری  ایام میں سیاحوں کی بھیڑ : انتظامی امور میں کئی مسائل کا سامنا

مرڈیشور ساحل پر سال کے آخری  ایام میں سیاحوں کی بھیڑ : انتظامی امور میں کئی مسائل کا سامنا

Sun, 30 Dec 2018 21:03:13    S.O. News Service

بھٹکل:30؍ڈسمبر (ایس او نیوز) سال 2018کو ختم ہونے کے لئے صرف دن باقی ہے،نئے سال کا جشن منانے کے لئے ریاست کے مختلف مقامات سے ان گنت سیاح مرڈیشور پہنچ رہے ہیں۔

سال کے اختتام پر اپنی بقیہ چھٹیوں کو لے کر سرکاری ملازمین ، نوجوان لڑکے لڑکیوں کی کثیر تعداد مرڈیشور کی طرف رخ کئے ہوئے ہیں۔ زیادہ تعداد میں سیاح مرڈیشور پہنچنے کی وجہ سے سواریوں کی گنجانی ہوگئی ہے۔ جگہ  کی قلت اتنی ہورہی ہے کہ سواریوں کو بیچ پر کھڑا کیا گیاہےاور سیاح بھی بیچ پر ہی کھانا پینا کرنےکی وجہ سے  ساحل کچرے کا ڈھیر بن گیا ہے، کچرے کی نکاسی مسئلہ بن گیا ہے، سواریوں کی آمدورفت کٹھن ہوگئی ہے ، لائف گارڈ کے تعاون سے ٹرافک کو سہل کرنےکی کوششیں جاری ہیں۔ لاڈج کے سامنے ہاؤس فل کا بورڈ چسپاں کرنے سے سیاح رات  بیچ پر ہی گزارنے کی تیاری میں ہیں۔ سال کے آخری دن پیر کو مرڈیشور میں مزید سیاح کے پہنچنے سے حالات ابتر ہونے کا خدشہ ظاہر کیاگیا ہے۔

ضلع انتظامیہ مرڈیشور ساحل پر بیچ کھیل ٹینڈر کو رد کئے جانے کی وجہ سے بوٹنگ نظام نہیں ہے۔ بوٹنگ سے لطف لینے مرڈیشور پہنچنے سیاحوں کا مزہ کرکرا ہوگیا ہے۔ بیچ سپر وائزر نرسمہا نے بتایا کہ گزشتہ تین چار دنوں سے مرڈیشور کا ساحل گنجان ہے، ٹرافک نظام بگڑ گیا ہے ، سیاحوں کی حفاظت کے لئے لائف گارڈ کڑی نگرانی کررہے ہیں۔ زیادہ تر سیاحوں نے بوٹنگ کے متعلق پوچھتے ہوئے بوٹنگ ہوتی تو کافی لطف لینے کی بات کہہ رہے ہیں۔


Share: